Business Recorder - Markets

قانونی سافٹ ویئر ہاؤسز اور آئی ٹی کمپنیوں پر این سی سی آئی اے کے چھاپے قابلِ مذمت ہیں، پاشا
پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن  (پاشا) نے اسکیم سینٹرز کے خلاف کارروائیوں کے نام پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی ای) کی جانب سے قانونی سافٹ ویئر ہاؤسز، کال سینٹرز اور آئی ٹی اینیبلڈ سروسز کمپنیوں پر بڑھتے ہوئے چھاپوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قانونی کاروباری اداروں اور دھوکہ دہی میں ملوث اسکیم سینٹرز کے درمیان واضح فرق رکھا جائے۔

پاشا نے کہا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری قانون کے نفاذ اور سائبر کرائم کے خلاف کارروائیوں کی مکمل حمایت کرتی ہے، تاہم قانونی کاروباروں کے خلاف اقدامات شفاف، متناسب اور واضح قانونی طریقہ کار کے تحت ہونے چاہئیں۔

پاشا کے مطابق ایسوسی ایشن قانونی کال سینٹرز کو اسکیم سینٹرز سے الگ تصور کرتی ہے اور اس بات پر زور دیتی ہے کہ محض کسی دفتر میں لیپ ٹاپس کی موجودگی یا رات کی شفٹ میں کام کرنے کی بنیاد پر کسی رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنی کو مشکوک قرار نہیں دیا جانا چاہیے۔

ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ ملک اور بیرونِ ملک شہریوں کو دھوکہ دینے والے اسکیم سینٹرز پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں اور ان کی سرگرمیوں سے سب سے زیادہ حقیقی آئی ٹی برآمد کنندگان متاثر ہوتے ہیں۔ ان کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ہر قانونی اور شواہد پر مبنی کارروائی کی مکمل حمایت کی جاتی ہے، تاہم ایسی کارروائیوں میں قانونی کاروباری سرگرمیوں کو متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

پاشا کے مطابق ممبر کمپنیوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ این سی سی آئی اے کی بعض ٹیمیں مبینہ طور پر عدالتی وارنٹ دکھائے بغیر دفاتر میں داخل ہوئیں، ملازمین کو کئی گھنٹوں تک روکے رکھا اور ان سے تفتیش کی جبکہ لیپ ٹاپ، سرورز اور موبائل فونز بھی قبضے میں لے لیے گئے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بعض ایسے اداروں میں بھی یہ کارروائیاں کی گئیں جہاں مبینہ طور پر کوئی غیر قانونی سرگرمی سامنے نہیں آئی تھی۔ پاشا نے کہا کہ اس نوعیت کی کارروائیوں سے کمپنیوں کے معمول کے آپریشنز متاثر ہوتے ہیں، غیر ملکی کلائنٹس کو خدمات کی فراہمی رک جاتی ہے اور ان کا اہم کاروباری ڈیٹا بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ملازمین اور سرمایہ کاروں میں خوف اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے جس سے پاکستان کے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔