Business Recorder - Sports

ٹینس کھلاڑیوں کی تھکن پر پی ٹی پی اے کا اظہارِ تشویش، مصروف شیڈول پر تنقید
پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن (پی ٹی پی اے) نے ٹینس کے مصروف شیڈول پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی نمبر ایک ایلینا ریباکینا سیزن کے آخری ایونٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز سے اس لیے دستبردار ہوئیں کیونکہ ان کا جسم مزید کھیلنے کی ہمت نہیں رکھتا تھا۔

دفاعی چیمپئن ریباکینا نے کہا تھا کہ وہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے جسمانی طور پر تیار نہیں، جبکہ منتظمین نے ان کی دستبرداری کی وجہ وائرل بیماری بتائی تھی۔

رواں سال دو گرینڈ سلیم سمیت چار ٹائٹلز جیتنے والی قازقستانی کھلاڑی گزشتہ ماہ گردن کی انجری کے باعث ٹوکیو ایونٹ کے کوارٹر فائنل سے بھی دستبردار ہوگئی تھیں۔

پی ٹی پی اے کے مطابق کھلاڑیوں کو سال کے سب سے بڑے ایونٹ تک پہنچتے پہنچتے مکمل طور پر تھکن کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ تنظیم نے مطالبہ کیا کہ ٹینس سیزن کا شیڈول ایسا بنایا جائے جس سے کھلاڑی صحت مند رہتے ہوئے پورا سال کھیل سکیں۔

دوسری جانب امریکی ٹینس اسٹار ٹیلر فرٹز نے بھی مختصر آف سیزن پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو آرام اور صحت یابی کے لیے مناسب وقت نہیں ملتا۔