Business Recorder - Markets

اینڈیور پاکستان نے مبارز صدیقی کو منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کردیا
انٹرپرینیورشپ کے فروغ اور بااثر نئے کاروباری اداروں (اسٹارٹ اپس) کو وسعت دینے میں معاونت فراہم کرنے والی عالمی تنظیم اینڈیور پاکستان نے مبارز صدیقی کو یکم نومبر 2026 سے منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے۔

مبارز صدیقی تنظیم کی مقامی ٹیم کی قیادت کریں گے اور اینڈیور پاکستان کے بورڈ اور اینڈیور گلوبل کو جواب دہ ہوں گے۔ ان کی ذمہ داریوں میں تیزی سے ترقی کرنے والے کاروباری افراد کی نشاندہی اور پاکستان کے مختلف معاشی شعبوں میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں معاونت شامل ہوگی۔

کریم کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور اینڈیور پاکستان کے بانی بورڈ چیئرمین مدثر شیخہ نے کہا کہ پاکستان ایسی کمپنیاں پیدا کرے گا جن کا اثر اس کی سرحدوں سے کہیں آگے تک ہوگا۔ ہمارا کام ہر شعبے میں ان کاروباری اداروں کے بانیوں کو ابتدائی مرحلے ہی میں تلاش کرنا اور دنیا کے بہترین نیٹ ورک کو ان کی معاونت کے لیے فراہم کرنا ہے۔ مبارز بھی اسی مقصد کے لیے پُرعزم ہیں اور ہمیں اس مشن میں ان کا ساتھ دینے پر خوشی ہے۔

اینڈیور پاکستان نے کہا کہ وہ سافٹ ویئر کے علاوہ ریٹیل، زراعت، صحت، لاجسٹکس، خدمات کی برآمدات اور صارفین کی مصنوعات کے برانڈز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد پر توجہ مرکوز کرے گی۔

تنظیم کی جانب سے منتخب کیے جانے والے کاروباری افراد اس کے عالمی نیٹ ورک کا حصہ بن جاتے ہیں جو 45 سے زائد مارکیٹوں میں کام کررہا ہے اور انہیں سرپرستوں، ہم خیال کاروباری افراد، باصلاحیت افراد اور سرمایہ کاروں تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

اینڈیور پاکستان کا قیام 2022 میں عمل میں آیا تھا اور یہ اینڈیور کا 40 واں دفتر تھا۔ اس کے منتخب کردہ کاروباری اداروں میں بازار، ابھی، سداپے، لام، پوسٹ ایکس، پرائس اوئے، قسط بازار اور کامل پے جیسی کمپنیاں شامل ہیں۔

اینڈیور پاکستان کے بانی بورڈ ممبر عاقب گڈٹ نے کہا، ’’میں نے دیکھا ہے کہ جب کسی کاروباری ادارے کے بانی کو درست وقت پر درست لوگوں کی معاونت ملتی ہے تو کیا نتائج سامنے آتے ہیں اور ایسا نہ ہونے کی صورت میں کیا مشکلات پیش آتی ہیں۔ اینڈیور پاکستان کا مقصد ایسے مواقع زیادہ سے زیادہ فراہم کرنا اور ان کاروباری افراد کو ترغیب دینا ہے کہ وہ آگے آنے والے نئے کاروباری افراد کے لیے بھی یہی کردار ادا کریں۔ اس طرح کاروباری ماحول اور نظام بتدریج مضبوط ہوتا ہے۔ مبارز اس کام کو اندر سے سمجھتے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ وہ اس کی قیادت کر رہے ہیں۔‘‘