Business Recorder - Pakistan

پاکستان کا پہلا خلا باز چینی خلائی اسٹیشن پر جائے گا
پاکستان خلائی تحقیق کے شعبے میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے، جہاں ایک پاکستانی خلا باز شینژو 24 کے انسانی خلائی مشن میں پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر حصہ لے گا۔ خبر رساں ایجنسی اے پی پی نے ہفتے کو چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

گوادر پرو نے بروز ہفتہ رپورٹ کیا کہ یہ مشن چین کے انسانی خلائی پروگرام کی تاریخ میں چینی اور غیر ملکی خلا بازوں کی پہلی مشترکہ خلائی پرواز ہوگی جو پاکچین خلائی تعاون میں ایک انتہائی اہم پیشرفت کی علامت ہے۔ مدار میں مختصر قیام کے بعد، یہ خلا باز شین ژو-23 خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر واپس لوٹے گا۔

فروری 2025 میں چین اور پاکستان نے اسلام آباد میں ایک تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت چین کے خلائی اسٹیشن کے مشنز کے لیے پاکستانی خلا بازوں کا انتخاب اور تربیت کی جانی تھی۔ انتخاب اور جانچ کے تین سخت مراحل کے بعد محمد ذیشان علی اور خرم داؤد کو متبادل خلا بازوں کے طور پر منتخب کیا گیا۔ بعد ازاں دونوں نے اس مشن کی تیاری کے لیے چین کے خلا بازوں کے تربیتی پروگرام میں شمولیت اختیار کی۔

ضروری تربیت اور جائزوں کی تکمیل کے بعد دونوں امیدواروں میں سے ایک انسانی خلائی مشن میں حصہ لے گا جب کہ دوسرا متبادل خلا باز کے طور پر خدمات انجام دے گا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے 18 اکتوبر کو کہا تھا کہ پاکستان کا پہلا خلا باز 25 نومبر کو چین کے خلائی مرکز سے خلائی مشن پر روانہ ہوگا۔

انہوں نے نارووال میں عالمی ہفتہ خلا کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا ہدف 2035 تک چاند پر اترنا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تعاون پاکستان کو خلائی تحقیق کے میدان میں نئی بلندیوں تک پہنچنے میں مدد دے گا۔