Business Recorder - Markets

لسٹڈ فارما کمپنیوں کے منافع میں مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں 11 فیصد اضافہ
ٹاپ لائن ریسرچ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں 11.6 ارب روپے کا منافع ریکارڈ کیا جو سالانہ 11 فیصد اور سہ ماہی  54 فیصد زیادہ ہے۔ منافع میں اس اضافے کی بنیادی وجوہات فروخت میں اضافہ اور مجموعی منافع کے مارجن میں بہتری ہیں۔

منافع میں اضافے کے باوجود فارماسیوٹیکل شعبے کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن سالانہ 24 فیصد اور سہ ماہی  13 فیصد کمی کے بعد 505.2 ارب روپے رہ گئی۔

مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں فارماسیوٹیکل شعبے کی مجموعی فروخت سالانہ  5 فیصد اور سہ ماہی 11 فیصد اضافے کے بعد 98.8 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق فروخت میں اس اضافے کی بنیادی وجہ قیمتوں اور فروخت کے حجم، دونوں میں اضافہ تھا۔ فروخت میں یہ اضافہ مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کے بلند تقابلی حجم کے باوجود ریکارڈ کیا گیا جس میں افغانستان کو برآمدات بھی شامل تھیں جب کہ اکتوبر 2025 سے اس ملک کو برآمدات معطل ہیں۔

سہ ماہی کے دوران شعبے کی مجموعی فروخت میں ایبٹ لیبارٹریز پاکستان لمیٹڈ  کا حصہ 21 فیصد رہا، جس کے بعد گلیکسو اسمتھ کلائن پاکستان لمیٹڈ  17 فیصد، دی سیرل کمپنی لمیٹڈ  11 فیصد اور ہیلیون پاکستان لمیٹڈ 10 فیصد حصے کے ساتھ نمایاں رہیں۔

مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں فارماسیوٹیکل شعبے کا مجموعی گراس مارجن بڑھ کر 43.7 فیصد ہوگیا، جو مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 41.9 فیصد اور گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں 42.8 فیصد تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس بہتری کی وجہ فروخت کے حجم اور قیمتوں میں اضافہ تھا۔

مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں اے جی پی لمیٹڈ نے 64.6 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ گراس مارجن ریکارڈ کیا، جبکہ دی سیرل کمپنی لمیٹڈ  57.2 فیصد اور ہینون لیبارٹریز لمیٹڈ 57.1 فیصد کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

سہ ماہی کے دوران شعبے کے فروخت اور تقسیم کے اخراجات سالانہ بنیاد پر 6 فیصد اور سہ ماہی بنیاد پر 5 فیصد اضافے کے بعد 18.6 ارب روپے ہوگئے۔ اسی طرح انتظامی اخراجات میں سالانہ 14 فیصد اور سہ ماہی 5 فیصد اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں یہ 3.6 ارب روپے تک پہنچ گئے۔