Business Recorder - Business & Finance

خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے سونا مہنگا، سرمایہ کاروں کی نظریں فیڈ پر
گزشتہ کاروباری سیشن  کے دوران قیمتوں میں شدید گراوٹ کے بعد پیر کو سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوا۔ اس کی وجہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی تھی جس سے افراطِ زر (مہنگائی) کے خدشات میں کچھ کمی آئی۔ دوسری جانب سرمایہ کار امریکی فیڈرل ریزرو کے حکام کے بیانات کا جائزہ لے رہے تھے تاکہ امریکا میں شرح سود کے مستقبل کے ممکنہ رخ کے بارے میں اشارے حاصل کرسکیں۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 3,900.90 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ گزشتہ کاروباری سیشن میں اس کی قیمت ایک سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

دسمبر میں فراہمی کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت بھی 0.3 فیصد بڑھ کر 3,909.70 ڈالر ہو گئی۔

جمعہ کو سونے کی قیمت 3.5 فیصد گرکر اکتوبر 2025 کے بعد کی کم ترین سطح پر آ گئی اور 4,000 ڈالر فی اونس کی اہم حد سے نیچے چلی گئی۔ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص میں بڑے پیمانے پر فروخت کے دباؤ کے باعث سونے جیسے محفوظ سرمایہ کاری کے اثاثوں کی جبری فروخت اور مارجن کالز نے بھی قیمتوں میں کمی کو ہوا دی۔

کائل روڈا نے کہا کہ گزشتہ سیشن میں شدید فروخت کے بعد اب قیمتوں میں محض معمولی بحالی دیکھنے میں آرہی ہے۔ اس کے ساتھ ہفتے کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے جس سے عمومی طور پر قیمتی دھاتوں کو کچھ ریلیف ملا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی مذاکرات کار اتوار کے روز مسلسل تیسرے دن دوحہ میں قطری ثالثوں کے ساتھ مذاکرات کر رہے تھے۔ ان بات چیت کا مقصد ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ ختم کرنے کے لیے معاہدے کی راہ ہموار کرنا تھا۔

توانائی کی بلند قیمتیں اکثر اس توقع کو جنم دیتی ہیں کہ امریکی فیڈرل ریزرو شرحِ سود کو طویل عرصے تک بلند سطح پر برقرار رکھے گا۔ اس سے سونا رکھنے کی  لاگت بڑھ جاتی ہے کیونکہ سونے سے کوئی سود یا باقاعدہ منافع حاصل نہیں ہوتا۔

دریں اثنا فیڈرل ریزرو کے 3 عہدیداروں نے جمعہ کو مہنگائی کی بلند سطح پر قابو پانے کے لیے شرحِ سود میں مزید اضافے کی حمایت میں دلائل دیے۔ گزشتہ ہفتے ہونے والے مانیٹری پالیسی اجلاس کے بعد مرکزی بینک کے عہدیداروں کی جانب سے یہ پہلا ردِعمل تھا، جس میں مختصر مدت کے قرضوں پر شرحِ سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سی ایم ای کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق ٹریڈرز دسمبر میں شرحِ سود میں اضافے کے امکان کو تقریباً 73 فیصد قرار دے رہے ہیں۔

سیکسو بینک میں کموڈٹیز اسٹریٹجی کے سربراہ اولے ہینسن نے ایک نوٹ میں کہا کہ سونے کو قلیل مدت میں ایک مشکل صورتِ حال کا سامنا ہے جہاں تکنیکی بنیادوں پر فروخت اور مارکیٹ میں نقدی کی کمی سے متعلق خدشات اس کی طویل مدتی سرمایہ کاری کی کشش پر غالب آرہے ہیں۔

اسپاٹ چاندی کی قیمت 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 49.97 ڈالر فی اونس ہو گئی، پلاٹینم 0.1 فیصد بڑھ کر 1,432.63 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جبکہ پیلیڈیم کی قیمت 976.31 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔