Business Recorder - Sports

جنوبی افریقہ سے سیریز میں شکست، آسٹریلوی ٹیم کو سخت سوالات کا سامنا
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے جنوبی افریقہ کے خلاف مسلسل دو بھاری شکستوں کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر سوالات کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔

آسٹریلیا کو ہفتے کے روز نیولینڈز میں تیسرے ٹیسٹ میں 176 رنز سے شکست ہوئی، جس کے نتیجے میں جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔ اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 31 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

288 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم صرف 111 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس شکست کے باعث جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ عالمی رینکنگ میں آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی۔

کمنز نے کہا کہ مسلسل دو شکستوں کے بعد سوالات اٹھنا فطری ہیں اور ٹیم انتظامیہ بھی اندرونی طور پر کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ ان کے مطابق عالمی نمبر ایک کا اعزاز دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ٹیم کو مزید بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا، جس کے لیے کھلاڑیوں یا حکمت عملی میں تبدیلی بھی زیر غور آسکتی ہے۔

انہوں نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو پہلے روز حریف کے 10 کھلاڑی آؤٹ کرنے کی امید تھی، تاہم وکٹ توقع سے کم مددگار ثابت ہوئی۔ سائمن ہارمر نے میچ میں مجموعی طور پر 120 رنز دے کر 10 وکٹیں حاصل کیں۔