Business Recorder - Sports

ہرمیر اور ربادا کی شاندار بولنگ، جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹیسٹ سیریز جیت لی
جنوبی افریقہ کے اسپنر سائمن ہارمر نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کاگیسو ربادا ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 350 وکٹیں مکمل کرنے والے بولر بن گئے۔ دونوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت میزبان ٹیم نے ہفتے کو نیولینڈز میں آسٹریلیا کو 176 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔

288 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم محض 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقہ جنوری 2016 کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا۔

ربادا نے 39 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور 13,808 گیندوں پر 350 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرلیں۔ انہوں نے اپنے ہم وطن ڈیل اسٹین (14,719 گیندیں) اور پاکستان کے وقار یونس (14,905 گیندیں) کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔

دوسری جانب ہارمر نے اسپن کے لیے سازگار وکٹ پر آسٹریلوی بلے بازوں کو مشکلات سے دوچار رکھا۔ ان کی چھ وکٹوں میں کپتان پیٹ کمنز کی اہم وکٹ بھی شامل تھی، جو 90 گیندوں پر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔