Business Recorder - Sports

ویانا میں فتح کے ساتھ زیویریو کی عالمی نمبر ایک رینکنگ کی جانب پیش قدمی یقینی
جرمنی کے ٹینس اسٹار الیگزینڈر زیویریو نے ویانا اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں ٹیلون گریکسپور کو 4-6، 5-7 سے شکست دے کر عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا یقینی بنا لی۔

وہ آئندہ ہفتے جاری ہونے والی نئی رینکنگ میں یانک سنر کو پیچھے چھوڑ کر پہلی مرتبہ عالمی نمبر ایک بن جائیں گے۔

29 سالہ زیویریو نے رواں سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فرنچ اوپن، یو ایس اوپن کے ٹائٹلز اپنے نام کیے۔ نئی رینکنگ پیر کو جاری ہوگی، جس کے بعد وہ 1991 میں بورس بیکر کے بعد عالمی نمبر ایک بننے والے جرمنی کے دوسرے مرد ٹینس کھلاڑی ہوں گے۔

گریکسپور کے خلاف کامیابی کے بعد کورٹ پر تقریب منعقد ہوئی، جس میں زیویریو کے ساتھ ان کی ٹیم اور آسٹریا کے سابق عالمی نمبر ایک تھامس مسٹر بھی شریک ہوئے۔ زیویریو نے کہا کہ عالمی نمبر ایک بننے کا احساس انتہائی خاص اور ناقابل بیان ہے۔ ان کے مطابق کسی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے سے یہ اعزاز مختلف ہے اور نئی رینکنگ میں اپنے نام کے ساتھ پہلی پوزیشن دیکھنا ایک منفرد تجربہ ہوگا۔