Business Recorder - World

شمالی کوریا نے مشرقی ساحل کے قریب سمندر میں 10 بیلسٹک میزائل داغ دیے
شمالی کوریا نے جمعرات کو اپنے مشرقی ساحل کے قریب سمندر کی جانب  مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 10 بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے اس کی تصدیق کی ہے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے بیان کے مطابق میزائل مقامی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 12 بجے کے قریب شمالی کوریا کے مشرقی ساحلی علاقے وونسان سے داغے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ جنوبی کوریا کی فوج ممکنہ مزید میزائل تجربات کے پیش نظر نگرانی سخت کر رہی ہے اور اپنی دفاعی تیاری برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اس کے علاوہ امریکا اور جاپان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ بھی جاری ہے۔

جاپان کی وزارت دفاع نے بھی کہا کہ شمالی کوریا نے ایک ایسا آلہ داغا ہے جو بیلسٹک میزائل ہوسکتا ہے، تاہم یہ جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر سمندر میں گرا۔ خبر رساں ادارے یونہاپ کے مطابق جاپان کے کوسٹ گارڈ نے بھی پہلے اطلاع دی تھی کہ داغا گیا میزائل سمندر میں گر چکا ہے۔

شمالی کوریا نے اس سے قبل 12 اکتوبر کو بیلسٹک میزائل داغے تھے۔ جزیرہ نما کوریا کی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا، جس کی ایک وجہ گزشتہ ماہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں جنوبی کوریا کے فوجیوں کا زخمی ہونا تھا۔

پیانگ یانگ رواں سال 10 سے زائد مرتبہ میزائل تجربات کرچکا ہے۔