Business Recorder - Markets - Financial

فیڈرل ریزرو کا شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈالر مستحکم
عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر مستحکم رہا، کیونکہ امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو نے توقعات کے مطابق شرح سود برقرار رکھی، تاہم مہنگائی کے آئندہ اعداد و شمار نے مستقبل کی مالیاتی پالیسی کے حوالے سے سرمایہ کاروں کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کردیا۔

فیڈرل ریزرو نے 10 کے مقابلے میں 2 ووٹوں سے شرح سود میں تبدیلی مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔ بینک نے امریکی معیشت کی صورتحال بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاشی سرگرمیاں مضبوط رفتار سے بڑھ رہی ہیں۔

فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کیون وارش کے مہنگائی کو 2 فیصد کے ہدف تک لانے کے بیان کے بعد سرمایہ کاروں نے 2027 میں شرح سود بڑھنے کی توقعات کم کردیں۔

ایشیائی کاروباری اوقات میں یورو 0.15 فیصد کمی کے بعد 1.1134 ڈالر پر آگیا، جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں ڈالر 0.14 فیصد اضافے سے 158.045 ین پر پہنچ گیا۔ ڈالر انڈیکس 102.26 پر رہا۔

سرمایہ کاروں کی توجہ اب یورپی مرکزی بینک اور بینک آف جاپان کے پالیسی اجلاسوں پر مرکوز ہے۔ دونوں مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب، نیوزی لینڈ کے مرکزی بینک نے شرح سود 2.75 فیصد پر برقرار رکھی، جس کے بعد نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی، جبکہ بینک آف کینیڈا نے تین سال سے زائد عرصے میں پہلی مرتبہ شرح سود بڑھا دی۔