Business Recorder - Markets

آئی پیک گروپ کی پہلی سہ ماہی آمدنی میں 9.2 فیصد اضافہ
انٹرنیشنل پیکیجنگ فلمز لمیٹڈ (آئی پیک) گروپ نے 30 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا۔ اس عرصے میں گروپ کا مجموعی ریونیو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 11.13 ارب روپے ہوگیا جبکہ بعد از ٹیکس منافع 705 ملین روپے رہا۔ گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں منافع 704 ملین روپے تھا۔ کمپنی کی فی حصص آمدنی  1.01 روپے  رہی جوکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران  1.08 روپے تھی ۔

منافع کے مارجن پر دباؤ کے باوجود گروپ کا بعد از ٹیکس منافع گزشتہ سال کی سطح کے قریب رہا۔ تاہم پہلی سہ ماہی میں مجموعی منافع گزشتہ سال کے 1.75 ارب روپے کے مقابلے میں اس سال  1.62 ارب روپے رہا۔ اس دوران مالیاتی اخراجات میں 16 فیصد کمی ہوئی جس سے منافع پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملی۔

مالی سال 2026 میں پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافے کے بعد گروپ اب پیداواری وسائل کے بہتر استعمال، مصنوعات کی اقسام میں بہتری اور مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے پر توجہ دے رہا ہے۔ سہ ماہی کے دوران منافع کے مارجن میں تبدیلی گزشتہ مالی سال کی آخری2 سہ ماہیوں میں حاصل ہونے والے غیر معمولی فوائد کے بعد کاروباری حالات معمول پر آنے کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

گروپ کی برآمدی فروخت گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے 2,442 ملین روپے کے مقابلے میں تقریباً دوگنی ہو کر 3,515 ملین روپے، یعنی تقریباً 12.68 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔ برآمدات میں یہ اضافہ عالمی منڈیوں میں گروپ کی سرگرمیوں میں پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔

انفرادی بنیادوں پر آئی پیک لمیٹڈ نے 3.42 ارب روپے کا ریونیو اور 211 ملین روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں جاری بحران کے باعث گروپ کو خام مال کی دستیابی، بحری راستوں، ترسیل کے اوقات اور اخراجات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔ انتظامیہ کی ترجیحات میں خام مال کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا، پیداواری سرگرمیاں جاری رکھنا اور دستیاب سرمائے کا محتاط استعمال شامل ہے۔ اس کے ساتھ گروپ پیداواری کارکردگی بہتر بنانے، زیادہ قدر والی مصنوعات کی تیاری اور برآمدات بڑھانے پر بھی توجہ دے رہا ہے۔