Business Recorder - World

یمن کے حوثیوں کا سعودی عرب کی راس تنورہ آئل ریفائنری پر حملے کا دعویٰ
یمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کی راس تنورہ آئل ریفائنری پر حملہ کیا ہے، جو مملکت کی سب سے بڑی ریفائنری  اور آبنائے ہرمز کے مغرب میں خلیج کے ساحل پر واقع ہے۔

حوثی گروپ کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے ایک بیان میں کہا کہ بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں ریفائنری کے مقام پر آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم سعودی حکام نے تاحال حملے کی تصدیق نہیں کی۔

حوثی ملیشیا نے ستمبر سے سعودی عرب پر حملوں میں شدت پیدا کردی ہے، جس سے ایران کے خلاف جاری وسیع تر امریکی اسرائیلی جنگ میں ایک اور غیر یقینی محاذ کھل گیا ہے۔

سعودی عرب کی تقریباً تمام تیل برآمدات دو بڑی بندرگاہوں کے ذریعے ہوتی ہیں۔ ان میں خلیج کے ساحل پر واقع راس تنورہ اور بحیرہ احمر کے کنارے واقع ینبع شامل ہیں۔ حوثی ماضی میں بھی ان بندرگاہوں کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

بلومبرگ نیوز نے منگل کو معاملے سے واقف ایک شخص کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ سعودی عرب نے دن کے ابتدائی اوقات میں راس تنورہ میں تیل کے ٹرمینل کے قریب لگنے والی آگ پر قابو پالیا تھا۔