Business Recorder - Pakistan

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ پیر کو راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

جنرل عبدالوحید کاکڑ نے جنوری 1993 سے جنوری 1996 تک پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان کا انتقال 89 برس کی عمر میں ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور پاک فوج کے تمام رینکس نے مرحوم جنرل کے شاندار فوجی کیریئر، قیادت اور پاک فوج کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور دلی تعزیت پیش کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر و ہمت دے۔ آمین۔