Business Recorder - Business & Finance

درآمدی موبائل فونز پر سیلز ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کی اجازت
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے ذریعے رجسٹریشن کو قانونی حیثیت دینے کیلئے افراد کو درآمدی موبائل فونز پر سیلز ٹیکس ماہانہ اقساط میں ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس سلسلے میں ایف بی آر نے جمعہ کو کسٹمز جنرل آرڈر (سی جی او) نمبر 06 آف 2026 جاری کیا جس کے تحت درآمدی موبائل فونز پر سیلز ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کا طریقہ کار متعارف کرانے کے لیے سی جی او نمبر 01 آف 2019 میں ترمیم کی گئی ہے۔

نئے طریقۂ کار کے تحت افراد ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم  کے ذریعے درخواست دیتے وقت اقساط میں ادائیگی کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ اس سہولت میں بین الاقوامی مسافروں، مقامی درخواست گزاروں اور ڈاک یا کوریئر سروس کے ذریعے ذاتی طور پر موبائل فون درآمد کرنے والے افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

سیلز ٹیکس مساوی ماہانہ اقساط میں ادا کیا جا سکے گا جن کی تعداد درآمد کے مالی سال میں باقی رہنے والے مہینوں کے مطابق ہوگی۔ اس میں درخواست جمع کرانے کا مہینہ بھی شامل ہوگا۔

تاہم، جون میں درآمد کیے جانے والے موبائل فون کی صورت میں سیلز ٹیکس کی مکمل رقم اسی ماہ کے اختتام سے قبل ادا کرنا ہوگی۔

پہلی قسط ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم  کے ذریعے درخواست جمع کرانے کے وقت جاری ہونے والی پے منٹ سلپ آئی ڈی کے ذریعے ادا کی جائے گی۔ بعد کی اقساط کے لیے ہر ماہ مقررہ تاریخ کو الگ پی ایس آئی ڈی جاری کی جائے گی۔ اگر کسی ماہ میں متعلقہ تاریخ موجود نہ ہو تو پی ایس آئی ڈی مہینے کے آخری دن جاری کی جائے گی۔

آخری قسط مالی سال کے اختتام یعنی 30 جون سے قبل ادا کرنا لازمی ہوگا۔ افراد کسی بھی قسط یا تمام اقساط کی پیشگی ادائیگی بھی کر سکتے ہیں۔

سی جی او کے مطابق مقررہ تاریخ تک قسط ادا نہ کرنے والے فرد کو نادہندہ قرار دیا جائے گا۔ ایف بی آر نے بتایا کہ ایسی صورت میں موبائل فون کو غیر رجسٹرڈ تصور کرتے ہوئے ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم کے ذریعے بلاک کر دیا جائے گا جبکہ سیلز ٹیکس کی تمام بقایا رقم فوری طور پر واجب الادا ہو جائے گی اور اسے اقساط میں ادا کرنے کی مزید سہولت نہیں ملے گی۔