Business Recorder - Pakistan

اسحاق ڈار کی علاقائی کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر زور
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ، سعودی عرب، مصر، فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کو علاقائی کشیدگی کم کرنے اور دوبارہ محاذ آرائی روکنے کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی اور ثالثی کی کوششوں سے آگاہ کیا ہے۔ اسلام آباد نے علاقائی سلامتی اور استحکام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سفارتی رابطوں میں تیزی لائی ہے۔

اسحاق ڈا نے جمعہ کو استنبول میں آر فور گروپ کے پہلے اجلاس میں شرکت کی جس میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کے علاوہ فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہوئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں شرکا کو خلیجی خطے کی تازہ صورت حال، اس کے سماجی و معاشی اثرات اور امن، سلامتی و استحکام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوری سفارتی رابطوں کی ضرورت پر تبادلہ خیال کا موقع ملا۔

اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی، دوبارہ محاذ آرائی روکنے اور علاقائی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل سفارتی اور ثالثی کردار کو اجاگر کیا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خطے میں بدلتی صورت حال اور اس کے علاقائی استحکام، معاشی و سماجی بہبود پر وسیع تر اثرات کے پیش نظر سفارتی رابطوں کا تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہے۔

اجلاس میں شریک تمام وزرائے خارجہ نے آر فور پلس فارمیٹ کے تحت رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا جو علاقائی صورت حال پر مشاورت برقرار رکھنے اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سفارتی راستے اختیار کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔