Business Recorder - Business & Finance

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی پیش قدمی جاری
انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی 3 پیسے کے اضافے سے 276.82 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو  مقامی کرنسی 276.85 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی مالیاتی منڈیوں میں خطرات سے گریز کے رجحان کے باعث جمعے کو جاپانی ین ایک ماہ سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ امریکی ڈالر تقریباً تین ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگیا۔

جاپانی ین کی قدر میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 156.28 فی ڈالر پر پہنچ گیا۔ ہفتہ وار بنیاد پر ین تقریباً ایک فیصد اضافے کے ساتھ ستمبر کے اوائل کے بعد بہترین کارکردگی دکھانے کی راہ پر تھا۔

ڈالر انڈیکس 101.52 پر رہا جبکہ جمعرات کو یہ 101.44 کی سطح تک گر گیا تھا، جو رواں ماہ کے آغاز کے بعد کم ترین سطح ہے۔

امریکی 10 سالہ ٹریژری بانڈز پر منافع 4.953 فیصد کے قریب رہا جو ایک ماہ کی کم ترین سطح کے قریب ہے۔

ادھر کینیڈین ڈالر ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ سوئس فرانک مستحکم رہا۔ چین کی آف شور یوآن بھی چار سال سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح کے قریب رہی۔