Business Recorder - Sports

مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی خودغرض، وین رونی کی سخت تنقید
مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق کپتان اور کلب کے ریکارڈ گول اسکورر وین رونی نے کھلاڑیوں کو خودغرض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بچوں کی طرح رویہ اختیار کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بیان کپتان برونو فرنینڈس کی جانب سے کوچنگ اسٹاف کی حکمت عملی پر سوال اٹھانے کے بعد سامنے آیا۔

یونائیٹڈ کو بدھ کو چیمپئنز لیگ میں کومو کے ہاتھوں 4-1 سے بھاری شکست ہوئی۔ فرنینڈس نے کہا کہ دوسرے ہی منٹ میں گول کھانے کے بعد ٹیم حریف پر مناسب دباؤ ڈالنے میں ناکام رہی اور شکست خوردہ ذہنیت اختیار کرلی۔ اس نتیجے کے بعد کوچ مائیکل کیریک پر تنقید مزید بڑھ گئی۔

رونی نے جمعرات کو یونائیٹڈ اسٹینڈ پوڈکاسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف 0-2 کی شکست کے بعد دفاعی کھلاڑی لِساندرو مارٹینیز کی انتظامیہ پر تنقید نے ڈریسنگ روم میں اختلافات کی بنیاد رکھ دی تھی۔

ان کے مطابق فرنینڈس کے بیان کے بعد مزید کھلاڑی بھی سامنے آسکتے ہیں، کیونکہ وہ اپنی ذمہ داری قبول کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

وین رونی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو میدان میں اجتماعی طور پر ذمہ داری لینا ہوگی۔ ان کے بقول  کھلاڑی ساتھیوں، کوچ، عملے اور شائقین کی پروا نہیں کرتے بلکہ صرف اپنے مفاد کو ترجیح دیتے ہیں اور ناکامی کا الزام دوسروں پر ڈال دیتے ہیں۔