Business Recorder - Business & Finance

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ، حجم 21.49 ارب ڈالر ہوگیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 16 اکتوبر 2026 تک ہفتہ وار بنیادوں پر ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 21.49 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

ایس بی پی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ ذخائر 26.83 ارب ڈالر رہے۔

تجارتی بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ ذخائر 5.34 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ 16 اکتوبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اس کے زرمبادلہ ذخائر ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 21 ارب 48 کروڑ 86 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

اس سے قبل 9 اکتوبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بھی ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کا حجم 21.47 ارب ڈالر ہوگیا تھا۔

دریں اثنا، ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ ذخائر ہفتہ وار بنیادوں پر تقریباً 3 کروڑ ڈالر کم ہوکر 26.86 ارب ڈالر سے 26.83 ارب ڈالر رہ گئے۔ اس کی وجہ تجارتی بینکوں کے ذخائر میں تقریباً 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی تھی۔