Business Recorder - World

پیوٹن کا یوکرین اور امریکا سے سہ فریقی امن مذاکرات بحال کرنے پر اتفاق
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ امریکی ثالثی میں امن مذاکرات آئندہ ماہ دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ کریملن کے مطابق پیوٹن اور امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کے درمیان سینٹ پیٹرزبرگ میں تقریباً تین گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں جنگ کے خاتمے اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کریملن نے بتایا کہ سہ فریقی امن مذاکرات 10 نومبر یا اس کے بعد ابوظہبی میں شروع ہو سکتے ہیں، جن میں جنگ کے خاتمے کے بعد روس اور یوکرین کی سلامتی کی ضمانتوں پر توجہ دی جائے گی۔ مذاکرات کے آغاز پر روس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر زیرحراست سابق امریکی استاد اسٹیفن ہبارڈ کو رہا کیا۔

تاہم روس نے یوکرین اور یورپی نمائندوں کے ساتھ وٹکوف کی گزشتہ روز اوسلو میں ہونے والی بات چیت کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا۔ یوکرین اور روس امن معاہدے کی شرائط پر تاحال متفق نہیں ہیں۔

ملاقات میں ایران کے جوہری پروگرام، امریکا کو کھاد کی فراہمی اور آئندہ ماہ چین میں ٹرمپ، پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ممکنہ ملاقات پر بھی گفتگو ہوئی۔

دوسری جانب، یوکرین اور امریکا کے تعلقات میں کشیدگی برقرار ہے۔ یوکرین نے روسی حملوں سے متعلق انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور فوجی مواصلاتی نظام میں رکاوٹوں پر تشویش ظاہر کی ہے، تاہم امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسٹارلنک تک یوکرین کی رسائی محدود کرنے کی تردید کی ہے۔