Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس ابتدائی کاروبار کے دوران 1,000 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو خریداری کا رجحان دوبارہ لوٹ آیا، جہاں کاروبار کے ابتدائی منٹوں میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 9 بجکر 58 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,024.37 پوائنٹس یا 0.62 فیصد اضافے سے 166,176.01 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور بجلی پیدا کرنے کے شعبوں سمیت اہم سیکٹرز میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔اے آر ایل، حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پول، ایس ایس جی سی، ایس این جی پی ایل، ایچ بی ایل، ایم ای بی ایل، این بی پی اور یو بی ایل بھی مثبت زون میں دکھائی دیے۔

یاد رہے کہ منگل کو اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا سلسلہ جاری رہا، کیونکہ مسلسل فروخت کے دباؤ، سرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور ملکی معیشت و جغرافیائی سیاسی صورتحال سے متعلق خدشات نے انڈیکس کو نیچے دھکیل دیا۔ گزشتہ روز بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 814.44 پوائنٹس یا 0.49 فیصد کمی سے 165,151.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی منڈیوں میں بدھ کو کاروبار کے آغاز پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی جبکہ بانڈز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس سے قبل وال اسٹریٹ میں بھی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔ کمپنیوں کے مالی نتائج کے سیزن کے ابتدائی اشاروں سے عالمی کمپنیوں کے مضبوط منافع کی توقعات سامنے آنے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بڑھا۔

ایم ایس سی آئی کے ایشیا پیسیفک خطے کے جاپان کے علاوہ دیگر ممالک کے حصص پر مشتمل وسیع ترین انڈیکس میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا جس کی قیادت جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ نے کی جہاں حصص کی قیمتیں 4 فیصد بڑھ گئیں۔ دوسری جانب جاپان کے نکی 225 انڈیکس میں 1.3 فیصد تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایس اینڈ پی 500 کے ای منی فیوچرز میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے شدید فروخت کے دباؤ کے بعد خطے کی اسٹاک مارکیٹس میں استحکام آیا ہے، تاہم اس کے بعد سے حصص کی قیمتیں ایک محدود دائرے میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں۔

تاہم فرانس کی اسٹاک مارکیٹ میں کمی دیکھی گئی، کیونکہ ملک میں حالیہ بدامنی پر قابو پانے کے لیے حکومت کے اقدامات سے متعلق خدشات برقرار رہے۔ فرانسیسی وزیرِاعظم سیباسٹین لیکورنو نے کہا کہ حکومت ہفتے کو ہونے والے متوقع احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس کی معاونت اور مظاہروں پر قابو پانے کی غرض سے بڑے پیمانے پر فوجی دستے تعینات کرے گی۔

ابھرتی ہوئی منڈیوں میں سرمایہ کار انڈونیشیا کے مرکزی بینک کے فیصلے کے منتظر ہیں جو ملکی کرنسی روپیہ کی گرتی ہوئی قدر کو روکنے کی کوشش کررہا ہے۔ ایم ایس سی آئی کی جانب سے انڈونیشیا کے حصص کو اپنے اہم انڈیکسز سے خارج کرنے کے امکان سے متعلق انتباہ کے بعد مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی تھی جس سے سرمایہ کاروں کی تشویش میں اضافہ ہوا۔

یہ انٹرا ڈے اپڈیٹ ہے