Business Recorder - World

کریملن کو پیوٹن اور امریکی نمائندے وٹکوف کی جلد ملاقات کی امید
کریملن نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان جلد ملاقات کا اہتمام کیا جاسکتا ہے، جس میں یوکرین میں امن عمل اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وٹکوف کی منگل کو اوسلو میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی اور برطانیہ، فرانس، جرمنی اور پولینڈ کے نمائندوں سے ملاقات متوقع ہے۔ یورپی یونین اور نیٹو کے حکام بھی ان مذاکرات میں شریک ہوسکتے ہیں۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ وٹکوف، پیوٹن کو یوکرین اور یورپی رہنماؤں سے ہونے والی بات چیت اور امن معاہدے سے متعلق ان کے مؤقف سے آگاہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان اہم معاملات پر رابطے جاری رکھنا ضروری ہے۔

پیسکوف نے ملاقات کی حتمی تاریخ نہیں بتائی۔ بعض امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وٹکوف بدھ کو سینٹ پیٹرزبرگ میں پیوٹن سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

حالیہ ٹیلی فونک رابطے میں پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ڈیزل کی فراہمی پر اتفاق کیا تھا۔ ٹرمپ کے مطابق اس سے قیمتیں کم ہوسکتی ہیں، تاہم اس پیش رفت پر یوکرین اور اس کے یورپی اتحادیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔