Business Recorder - Business & Finance

حبکو کی بی وائی ڈی پلانٹ میں تاخیر کی تردید، 2026ء کے اختتام تک پیداوار شروع کرنے کا ہدف
حب پاور کمپنی (حبکو) کی انتظامیہ نے سالانہ جنرل میٹنگ میں بی وائی ڈی گاڑیوں کا اسمبلنگ پلانٹ 2026ء کے اختتام تک فعال کرنے کا ہدف دہراتے ہوئے کہا ہے کہ پیداوار میں بتدریج اضافے کے ساتھ ابتدائی طور پر ماہانہ 1,000 سے 1,500 گاڑیوں کی فروخت کا ہدف رکھا گیا ہے۔

اجلاس میں شریک عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کمپنی مرحلہ وار بی وائی ڈی کے مزید ماڈلز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اے ایچ ایل نے منگل کو بتایا کہ حبکو انتظامیہ مرحلہ وار بی وائی ڈی کے مزید ماڈلز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے لیے قیمتوں کے ان زمروں اور گاڑیوں کی اقسام کو ترجیح دی جائے گی جن میں فروخت کے سب سے زیادہ امکانات ہیں۔ کمپنی تمام ماڈلز بلاامتیاز متعارف کرانے کا ارادہ نہیں رکھتی بلکہ اسے یقین ہے کہ مسابقتی قیمتیں اور مصنوعات کا معیار مارکیٹ میں اس کے حصص بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی تیاری کے ابتدائی مرحلے میں مکمل طور پر درآمد شدہ خام مال اور پرزہ جات استعمال کیے جائیں گے جبکہ مقامی پرزہ جات کا استعمال بتدریج بڑھایا جائے گا۔

بروکریج ہاؤس نے کہا کہ طویل مدتی ہدف گاڑی کے 80 فیصد تک حصے کی مقامی سطح پر تیاری ہے جس سے لاگت کے حوالے سے مسابقت بہتر بنانے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے میں مدد ملنی چاہیے۔

حب پاور کمپنی (حبکو) کی انتظامیہ نے پلانٹ میں تاخیر کی تردید کرتے ہوئے 2026ء کے اختتام تک پیداواری یونٹ فعال کرنے کا ہدف دہرایا۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے تجزیہ کار زیان بابر خان نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ پلانٹ آئندہ 4 سے 5 ہفتوں میں فعال ہونے کی توقع ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حبکو چینی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی کے ذریعے آٹو موبائل شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھارہی ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں بی وائی ڈی کمپنی لمیٹڈ کے نائب صدر اور ایشیا پیسیفک آٹو سیلز ڈویژن کے جنرل منیجر لیو زیولیانگ نے بزنس ریکارڈر کے تحقیقی شعبے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں قائم کیا جانے والا بی وائی ڈی کا مینوفیکچرنگ پلانٹ 2026ء کی دوسری ششماہی میں افتتاح کے قریب ہے۔

لیو نے کہا کہ یہ چین سے باہر بی وائی ڈی کا چھٹا پیداواری یونٹ ہے جس کی سالانہ پیداواری صلاحیت 25 ہزار گاڑیاں ہے جسے بڑھا کر سالانہ 50 ہزار گاڑیوں تک کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی مزید تفصیلات مناسب وقت پر شیئر کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ سے 1,100 سے زائد ملازمتیں پیدا ہونے، پائیدار صنعتی ترقی کو فروغ ملنے اور 2034ء تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں اندازاً ایک لاکھ 65 ہزار ٹن کمی لانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔