Business Recorder - Pakistan

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 5 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع واشک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشن 12 اور 13 اکتوبر کی درمیانی شب فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری اور فیصلہ کن کارروائی میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کردیا گیا، آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 5 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے شروع کیے گئے وژن عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے تدارک کے لیے جاری رہے گی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے الگ الگ بیانات میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا۔

ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر زرداری نے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور علاقے میں بیرونی سرپرستی میں سرگرم دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے جاری کلیئرنس آپریشنز کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا اور دہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آپریشن کے دوران پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز وژن عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کررہی ہیں۔

وزیراعظم نے ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔