Business Recorder - Pakistan

پاک فوج کا فتح 2 توسیع شدہ رینج کے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
پاک فوج نے فتح 2 ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کے توسیع شدہ رینج والے ورژن کا کامیاب تجرباتی فائر کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس میزائل نظام میں جدید نیویگیشن اور جدید ترین ایویونکس نصب ہیں، جو اسے انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کے قابل بناتے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ میزائل کی منفرد پرواز کی رفتار اور سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت اسے دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو ناکام بنانے کے قابل بناتی ہے، جبکہ اس کی توسیع شدہ رینج دشمن کی سرزمین کے اندر دور تک اہداف کو نشانہ بنانے کی پاک فوج کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرتی ہے۔

تجربے کا مشاہدہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے کمانڈر، پاک فوج کے سینئر افسران اور اس پروگرام سے وابستہ سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ کمانڈر نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی لگن اور فنی مہارت کو سراہا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب تجرباتی لانچنگ پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی۔

دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے اسے ملکی دفاعی شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے قابلِ ستائش کامیابی حاصل کی ہے۔