Business Recorder - Markets

چینی کمپنی کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا عزم
چین کے شینگ تانگ گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ 10 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتا ہے۔ ممکنہ سرمایہ کاری کے شعبوں میں الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی تیاری، صنعتی ترقی، توانائی، بنیادی ڈھانچے، ریلوے، سیاحت اور شہری ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔

مجوزہ سرمایہ کاری پر  چینی گروپ کے وفد اور وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اقتصادی تعاون کے مختلف امکانات کا جائزہ لیا جن میں 10 ملین امریکی ڈالر مالیت کی مجوزہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) بھی شامل ہے۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ملک کے صنعتی، سیاحتی، توانائی، سماجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے سہولتیں فراہم کرنے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ مضبوط تعلقات کو عملی اقتصادی نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے چینی سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنے اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے اقدامات کر رہا ہے۔

چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینے کی دعوت دیتے ہوئے مشیر نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر قابلِ اعتماد اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ملک کی حیثیت سے اپنی ساکھ قائم کی ہے جبکہ موجودہ حالات سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

شینگ تانگ گروپ کی مقامی مارکیٹ میں آمد کو آسان بنانے کے لیے وزارتِ صنعت و پیداوار نے متعدد نئے ضابطہ جاتی اصلاحات، کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے بہتر اقدامات اور غیر ملکی صنعتی سرمایہ کاری کی سہولت کے لیے خصوصی طور پر وضع کردہ زمین لیز پر دینے کے سازگار انتظامات کو اجاگر کیا۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ  دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے متعدد مشترکہ منصوبوں اور مفاہمتی یادداشتوں میں سے تقریباً 40 فیصد پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کی جانب سے اضافی سرمایہ کاری صنعتی ترقی کی رفتار تیز کرنے، ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دینے، معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

مشیر نے الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے شعبے کو مستقبل میں سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم اور پُرکشش شعبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون پاکستان کو الیکٹرک گاڑیوں کی ٹیکنالوجی میں پیش رفت اور صنعتی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔

ہارون اختر خان نے چینی وفد کو سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور چینی نمائندوں کو یادگاری تحفہ بھی پیش کیا۔