Business Recorder - Pakistan

مریم نواز کی ای بائیکس اسکیم نے نوجوانوں میں مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سی ایم ای بائیکس اسکیم نوجوانوں میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کرتے ہوئے نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ اس اسکیم کے لیے 13 لاکھ سے زائد رجسٹریشنز موصول ہوئی ہیں جو پنجاب حکومت کی کسی بھی اسکیم کے لیے پہلی بار اتنی بڑی تعداد ہے۔

وزیراعلیٰ ای بائیکس اسکیم کے لیے درخواستوں کا عمل مکمل ہو گیا ہے جس کے تحت 6 لاکھ 7 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اسکیم کے تمام مراحل جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔ اس اسکیم کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے ایک لاکھ خوش نصیب درخواست گزاروں کو ماہانہ 3 ہزار روپے کی آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔ پنجاب حکومت ایک لاکھ ای بائیکس کی فراہمی کے لیے سود کے تمام اخراجات خود برداشت کرے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر اسکیم کے تحت کامیاب قرار پانے والی خواتین درخواست گزاروں کو مفت ڈرائیونگ کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں، بالخصوص طالبات کو ترقی کرنے اور اپنے مقاصد حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ای بائیکس نہ صرف طالبات کے لیے آمدورفت کو آسان بنائیں گی بلکہ انہیں ماہانہ اخراجات میں بچت کرنے میں بھی مدد دیں گی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کا ہر بیٹا اور ہر بیٹی میرے لیے بہت خاص ہے۔