Business Recorder - Pakistan

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، 4 افراد جاں بحق، 49 زخمی
کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں ملتان میں شیر شاہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

پاکستان ریلوے کے ایک افسرِ کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں زخمی مسافروں کی تعداد 30 بتائی گئی تھی۔ تاہم ریسکیو 1122 نے مجموعی طور پر 53 متاثرین کی اطلاع دی جن میں چار جاں بحق اور 49 زخمی افراد شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان فاروق احمد نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ زخمیوں میں سے 22 کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ 27 افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین میں تقریباً ایک ہزار مسافر سوار تھے۔

ریسکیو سروسز کو صبح 5 بجکر 21 منٹ پر ہنگامی کال موصول ہوئی جس کے بعد 11 ایمبولینسیں، تین فائر بریگیڈ گاڑیاں اور دو ریسکیو گاڑیاں جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں۔ امدادی کارروائیوں میں 70 ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔

ملتان سے ایک امدادی ٹرین اور ایک میڈیکل وین بھی جائے حادثہ کی جانب روانہ کی گئیں۔ ملتان ڈویژن کے حکام اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف تھیں۔

جائے حادثہ پر ریسکیو 1122 کے اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

صدر مملکت اور وزیراعظم کا حادثے پر اظہارِ تشویش، شفاف تحقیقات کی ہدایت

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنے بیان میں صدر مملکت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ مسافروں کی امداد اور انہیں ہرممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

صدر مملکت نے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے شفاف تحقیقات کرانے کی بھی ہدایت کی۔

دوسری جانب وزیراعظم  شہباز شریف نے بھی ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعے کا نوٹس  لے لیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حادثے میں متاثرہ افراد کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے اور امدادی سرگرمیوں میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔