Business Recorder - World

امریکی امیگریشن حکام کی ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر پر چھاپے کی اطلاعات
امریکی حکام نے پیر کی علی الصبح ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمر کے واشنگٹن کے نواح میں واقع گھر پر چھاپہ مارا۔ فاکس نیوز ڈیجیٹل نے اس کارروائی سے واقف ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ صومالیہ میں پیدا ہونے والی قانون ساز کے امیگریشن سے متعلق کاغذات کی تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی محکمۂ انصاف کے ترجمان نے فاکس نیوز ڈیجیٹل کو بتایا، ’’آج واشنگٹن ڈی سی کے علاقے میں محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے تحقیقاتی ادارے نے عدالتی اجازت سے حاصل کردہ سرچ وارنٹ کے تحت تلاشی لی۔ یہ کارروائی وفاقی سطح پر جاری تحقیقات کا حصہ ہے۔‘‘

خبر رساں ادارے کے مطابق، یہ چھاپہ مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والی رکنِ کانگریس کے کاغذات کے حوالے سے دھوکا دہی کی فوجداری تحقیقات کے بعد مارا گیا۔ یہ دستاویزات ان کے بچپن میں ان کے مرحوم والد نے پُر کیے تھے۔

محکمۂ انصاف نے تبصرے کے لیے بھیجی گئی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا، جبکہ الہان عمر کے نمائندے نے بھی تبصرے کی درخواست پر فوری ردعمل نہیں دیا۔

الہان عمر امریکی صدر اور ری پبلکن رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سیاسی تنقید اور توہین آمیز بیانات کا اکثر نشانہ بنتی رہی ہیں۔ ٹرمپ نے صومالی اور مسلم مخالف بیانات کے سلسلے میں امریکا میں مقیم صومالی برادری کو ریاست مینیسوٹا کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

’عجیب و غریب جنون‘

ٹرمپ کی کھل کر مخالفت کرنے والی الہان عمر ان پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے کے عمل کو ’’غیر صحت مند اور عجیب و غریب جنون‘‘ قرار دے چکی ہیں۔

گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے مشی گن سے امریکی سینیٹ کے لیے ڈیموکریٹ امیدوار اور مسلمان رہنما عبدل السید کو ’’انتہا پسند‘‘ اور ’’دہشت گردوں کا ہمدرد‘‘ قرار دیا، جبکہ ری پبلکن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔

حقوقِ شہری کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے اقلیتوں اور تارکینِ وطن کے حوالے سے ری پبلکن صدر کے بیانات پر تنقید کی ہے۔ ان بیانات میں ان کا وہ سابقہ بیان بھی شامل ہے جس میں انہوں نے صومالی باشندوں کو ’’کچرا‘‘ قرار دیا تھا۔

فروری میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ الہان عمر اور مشی گن سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس رشیدہ طلیب، جو مسلمان بھی ہیں، کو ’’ذہنی ادارے میں داخل‘‘ کیا جانا چاہیے اور انہیں ’’وہیں واپس بھیج دینا چاہیے جہاں سے وہ آئی ہیں۔‘‘ دونوں قانون سازوں نے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران ٹرمپ پر تنقید کی تھی، جب وہ اپنی انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن کے خلاف سخت اقدامات اور قوانین پر عمل درآمد کی کارروائیوں کا ذکر کر رہے تھے۔

گزشتہ ماہ مینیسوٹا کے ایک شہری کو الہان عمر پر سرکہ پھینکنے کے جرم میں ایک سال اور دو ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ انتھونی جیمز کازمیرزک نے وفاقی اہلکار پر حملے کے الزام میں جرم قبول کر لیا تھا۔ اس نے اعتراف کیا کہ الہان عمر کے ترقی پسند سیاسی نظریات سے اختلاف کے باعث اس نے ان پر حملہ کیا تھا۔