Business Recorder - Markets

تانبے کی قیمتوں میں اضافہ، رسد کو خطرات اور طلب میں بہتری کی امیدیں
تانبے کی قیمتوں میں پیر کو  معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جسے رسد کو درپیش مسلسل خطرات اور طلب میں اضافے کے حوالے سے امیدوں سے سہارا ملا۔

لندن میٹل ایکسچینج میں تین ماہ کیلئے تانبے کے بینچ مارک نرخ 0.3 فیصد اضافے کے بعد 14,585 ڈالر فی میٹرک ٹن ہوگئے۔ اس سے قبل جمعہ کو بھی تانبے کی قیمتوں میں ہفتہ وار اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

شنگھائی فیوچرز ایکسچینج میں تانبے کے سب سے زیادہ کاروبار ہونے والے معاہدے کی قیمت بھی 0.9 فیصد بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار 630 یوآن فی ٹن ہوگئی۔

چلی کی سرکاری کان کنی کمپنی کوڈیلکو نے اتوار کو ایل ٹینیئنٹے کان میں اپنے آپریشنز جزوی طور پر معطل کردیے۔ جنوبی امریکی ملک کے کان کنی کے نگران ادارے سیرنیجومن کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں دو کارکن ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کارکن زندہ بچ گیا۔

چلی میں اینٹوفاگاسٹا کی سینٹینیلا تانبے کی کان میں بھی ہڑتال جاری ہے۔ علاقائی حکام کی جانب سے تجویز کردہ رضاکارانہ ثالثی کے عمل کے تحت مذاکرات منگل کو دوبارہ شروع ہونے والے ہیں۔

یونینز نے جمعرات کو کہا تھا کہ کارکنوں کی ہڑتال کے مکمل اثرات نومبر میں سامنے آنے کی توقع ہے، جب پیداوار میں 50 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔

اس تنازع کے باعث رسد میں بڑے پیمانے پر ممکنہ تعطل کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔