Business Recorder - Markets

ڈیجیٹل اسکالرز پروگرام میں توسیع، نوجوان خواتین کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کا ہدف
پاکستان مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے استعمال پر مبنی مستقبل کی تیاری کر رہا ہے، ایسے میں ڈیجیٹل اسکالرز پروگرام کے نئے مرحلے کے تحت کالجوں اور جامعات کے 10 ہزار طلبہ کو بنیادی ڈیجیٹل مہارتوں، تجزیاتی سوچ اور مسائل حل کرنے کی صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جن میں 60 فیصد طالبات ہوں گی۔

یہ اقدام زونگ نے نالج پلیٹ فارم کے اشتراک سے بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر شروع کیا ہے۔ اس کا مقصد ڈیجیٹل مہارتوں کے فرق کو کم کرنا اور نوجوان خواتین کے لیے پاکستان کے فروغ پاتے ٹیکنالوجی کے شعبے میں بامعنی کردار ادا کرنے کے مواقع بڑھانا ہے۔

یہ پروگرام ایک ایسے نظام کی بنیاد پر آگے بڑھایا جارہا ہے جس کے تحت 35 شہروں کے 300 سے زائد اسکولوں میں 50 ہزار سے زیادہ طلبہ جن میں 5 ہزار سے زائد طالبات بھی شامل ہیں مستفید ہوچکے ہیں۔ آئندہ ایک سال کے دوران پروگرام میں مصنوعی ذہانت اور تنقیدی سوچ پر مبنی خود رفتار، کھیل کے انداز میں سیکھنے کا طریقہ متعارف کرایا جائے گا جس میں طلبہ اپنی سہولت کے مطابق سیکھ سکیں گے۔

ملک بھر میں پروگرام کی رسائی برقرار رکھتے ہوئے بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے ساتھ واقع ان پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی جہاں معیاری ڈیجیٹلایجوکیشنکے مواقع تک رسائی تاحال ایک اہم ضرورت ہے۔

زونگ کی ڈائریکٹر اسٹریٹجی اور ترجمان نبیلہ یزدانی نے کہا کہ زونگ میں ہمارا یقین ہے کہ ٹیکنالوجی، رابطے کی سہولت فراہم کرنے سے آگے بڑھ کر بامعنی اور دیرپا اثرات مرتب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ڈیجیٹل اسکالرز پروگرام کے ذریعے ہم مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ مہارتوں، ڈیجیٹل شمولیت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں نوجوان خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی سروسز ادارے کی حیثیت سے ہم مواقع دینے، شمولیت اور طویل مدتی پائیدار سماجی اثرات کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے عزم پر قائم ہیں۔

نالج پلیٹ فارم کے چیف آپریٹنگ آفیسر عمیر علی نے کہا کہ بچیوں کے اس عالمی دن پر ہمیں زونگ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو وسعت دینے اور پاکستان بھر میں ڈیجیٹلایجوکیشن تک رسائی بڑھانے پر فخر ہے۔ ہم مل کردس ہزار طلبہ تک پہنچیں گے، جن میںساٹھ فیصد نوجوان خواتین ہوں گی۔ ہماری مشترکہ توجہ ضرورت مند کمیونٹیز کے لیے بامعنی تعلیمی مواقع پیدا کرنے پرمرکوز ہے۔