Business Recorder - Markets

تیسری سہ ماہی میں وولکس ویگن کی عالمی ترسیل گرگئی
وولکس ویگن نے پیر کو بتایا کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں عالمی سطح پر گاڑیوں کی ترسیل میں 14.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کی بڑی وجہ چینی مارکیٹ میں طلب میں مزید کمی ہے۔

گاڑیوں کی فروخت کا اہم اشاریہ سمجھی جانے والی ترسیلات رواں سہ ماہی میں کم ہوکر 18 لاکھ 90 ہزار (1.89 ملین) گاڑیاں رہ گئیں۔

وولکس ویگن کے توسیع شدہ ایگزیکٹو بورڈ کے رکن مارٹن سینڈر نے ایک بیان میں کہا کہ چین کی مجموعی مارکیٹ میں تیزی سے آنے والی گراوٹ بدستور پوری آٹو انڈسٹری کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

وولکس ویگن کی سب سے بڑی منڈی چین میں رواں سہ ماہی کے دوران گاڑیوں کی ترسیل میں 38.5 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ جنوری سے اب تک یہ کمی 30.2 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

کار ساز کمپنی کے مطابق شمالی امریکا میں گاڑیوں کی ترسیل 5.8 فیصد اور مغربی یورپ میں 2.8 فیصد گھٹ گئی، تاہم وسطی اور مشرقی یورپ میں اس میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا۔