Business Recorder - Pakistan

پیپلز اسکائی ویو ہاؤسنگ منصوبے کی تعمیر تیز کرنے کا حکم
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے) زین العابدین انصاری  نے تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے سرجانی ٹاؤن میں پیپلز اسکائی ویو ہاؤسنگ منصوبے کی تعمیر تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے معیاری اور سستے گھروں کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔ منصوبے کے دورے کے دوران انہوں نے سائٹ آفس اور ماڈل فلیٹ میں تعمیراتی پیش رفت، کام کے معیار اور استعمال ہونے والے مواد کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر کو خامیوں کی نشاندہی کرکے انہیں دور کرنے اور کام کی رفتار بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

ڈی جی کے ڈی اے نے تعمیراتی تاخیر کی وجوہات، استعمال ہونے والے مواد، ان کی لاگت اور دیگر زیرِ التوا امور سے متعلق تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی سرپرستی میں سیکٹر 7-B، سرجانی ٹاؤن میں جاری اس منصوبے کا مقصد شہریوں کو سستے مکانات فراہم کرنا ہے، لہٰذا تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

اس موقع پر کے ڈی اے کے ڈائریکٹر اسٹیٹ انفورسمنٹ سید زین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔