Business Recorder - Pakistan

پاپوش مارکیٹ سیل، طارق روڈ پر غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے پر 9 افراد گرفتار
کراچی میں تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ، فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد رابعہ سید نے فائر سیفٹی ضوابط کی خلاف ورزی پر 200 سے زائد دکانوں پر مشتمل پاپوش مارکیٹ سیل کردی۔

اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد جویریہ اشرف نے طارق روڈ پر غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کرنے والے 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ اسامہ بن اشرف نے برنس روڈ پر 7 بھکاریوں اور منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کیا، جن میں ایک خواجہ سرا اور مسخرے کا بھیس بدلنے والے دو منشیات کے عادی افراد شامل ہیں۔ گرفتار افراد کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

دوسری جانب فیروز آباد سب ڈویژن میں 46 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرکے ایدھی فلاحی ادارے کے حوالے کیا گیا۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ سڑکوں کے کنارے قائم تجاوزات ختم کی جائیں، ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جائے اور کلیئر کرائے گئے مقامات پر دوبارہ قبضے نہ ہونے دیے جائیں۔ شہر بھر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔