Business Recorder - Pakistan

ایک کروڑ سے زائد افراد ایندھن سبسڈی سے مستفید ہو رہے ہیں، وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے  کہا ہے کہ حکومت کی ایندھن سبسڈی اسکیم سے اب تک ایک کروڑ سے زائد افراد براہِ راست مستفید ہوچکے ہیں جبکہ تقریباً ایک کروڑ 94 لاکھ سبسڈی ٹوکنز استعمال کیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے 75 ارب روپے کی مختص رقم کے ساتھ اس پروگرام کو جاری رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ بھی کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس اسکیم پر عملدرآمد کے ذمہ دار وزرا اور سرکاری حکام کے اعزاز میں دی گئی ہائی ٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ایک کروڑ 8 لاکھ سے زائد شہری رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ تقریباً 2 کروڑ 70 لاکھ سبسڈی ٹوکنز جاری کیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 92 لاکھ شہری ایک سے زائد مرتبہ سبسڈی ٹوکن استعمال کر چکے ہیں جبکہ موٹر سائیکل سوار مستفید ہونے والوں میں تقریباً 96 فیصد ہیں۔

اس اسکیم کے تحت اہل موٹر سائیکل سواروں، رکشہ اور چنگ چی رکشہ چلانے والوں کے علاوہ 800 سی سی تک انجن کی گنجائش والی گاڑیوں کے مالکان کو بھی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

اس اسکیمے کے تحت اہل مستحقین کو ایندھن پر سبسڈی فراہم کی جارہی ہے جس کے فوائد بالواسطہ طور پر ان کے اہل خانہ تک بھی پہنچ رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اوسطاً پانچ افراد پر مشتمل گھرانے کو مدنظر رکھتے ہوئے اندازہ ظاہر کیا کہ اس پروگرام سے براہِ راست یا بالواسطہ تقریباً 5 کروڑ افراد مستفید ہو رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ منصوبہ بندی کے مرحلے میں اس اسکیم کو کئی چیلنجز اور خدشات کا سامنا رہا تاہم وفاقی و صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کی مربوط کوششوں سے اس کا دائرہ کار وسیع کرنے میں مدد ملی۔

انہوں نے اسکیم کی حمایت پر صوبائی حکومتوں اور وزرائے اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون کے بغیر اس پروگرام میں پیشرفت ممکن نہیں تھی۔

وزیراعظم نے یاد دلایا کہ فروری میں شروع کیے گئے ایک سابقہ پروگرام کے تحت ایندھن سبسڈی کے استعمال شدہ ٹوکنز کی تعداد زیادہ سے زیادہ تقریباً 13 لاکھ ریکارڈ کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ اور مربوط کوششوں کے باعث موجودہ اسکیم سے کہیں زیادہ لوگوں کو مستفید کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

تقریب کے دوران شہباز شریف نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی خدمات کو بھی سراہا۔

انہوں نے متعلقہ وفاقی سیکریٹریوں، صوبائی چیف سیکریٹریوں اور پروگرام پر عمل درآمد میں شامل محکموں اور اداروں کے حکام کی کاوشوں کا بھی اعتراف کیا۔

وزیراعظم نے حکام کی لگن اور ٹیم ورک کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مشترکہ کوششوں نے اسکیم کا دائرہ کار وسیع کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے بالخصوص علی پرویز ملک کی سربراہی میں کام کرنے والے پیٹرولیم ڈویژن، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، ٹیلی کام آپریٹرز اور دیگر متعلقہ اداروں کی خدمات کو سراہا۔

شہباز شریف نے اعلان کیا کہ اسکیم پر عمل درآمد میں شزا فاطمہ کے کردار کے اعتراف میں انہیں مارچ میں قومی اعزاز دیا جائے گا۔

اس اقدام میں شامل دیگر وزرا اور حکام کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز پیش کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے پروگرام جاری رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کے لیے 75 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔