Business Recorder - World

برطانوی وزیراعظم برنہم کی لیبر پارٹی نے مقامی انتخابات میں بائیں بازو کی گرین پارٹی کو پیچھے چھوڑ دیا
برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کی لیبر پارٹی نے جمعے کو سابق رہنما کیئر اسٹارمر کی خالی کردہ پارلیمانی نشست پر ضمنی انتخاب جیت لیا، جبکہ بائیں بازو کی گرین پارٹی کا سخت مقابلہ ناکام بنا دیا۔ اس کامیابی کو وزیراعظم کے لیے سیاسی تقویت قرار دیا جارہا ہے۔

وسطی لندن کے حلقے ہولبورن اینڈ سینٹ پینکراس میں لیبر امیدوار اور مقامی کونسل کی سربراہ سگل عبدی والی نے 12,292 ووٹ حاصل کیے، جبکہ گرین پارٹی کے سربراہ زیک پولانسکی 8,928 ووٹ لے سکے۔

لیبر پارٹی کی اس نشست پر کامیابی کی توقع پہلے ہی کی جارہی تھی۔ برنہم کی کوشش ہے کہ اسٹارمر حکومت کے دو مشکل برسوں کے بعد بڑے شہروں میں پارٹی کی روایتی حمایت بحال کی جائے۔

قومی سطح پر رائے عامہ کے جائزوں میں لیبر پارٹی کو اس وقت عوام میں مقبول  جماعت ریفارم پارٹی سے مقابلہ درپیش ہے، تاہم حکمران جماعت ان بائیں بازو کے ووٹرز کی حمایت دوبارہ حاصل کرنا چاہتی ہے جو گرین پارٹی کی طرف مائل ہوگئے تھے۔ برطانیہ میں اگلے عام انتخابات 2029 کے وسط تک متوقع ہیں۔

نتائج کو 43 سالہ زیک پولانسکی کے لیے دھچکا قرار دیا جارہا ہے، جو سابق اداکار اور ہپنا تھراپسٹ ہیں۔ انہوں نے گرین پارٹی کو ماحول دوست عوامیت پسند تحریک بنانے اور لیبر پارٹی کے ووٹرز اپنی جانب راغب کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ یہ حکمت عملی برنہم کے اقتدار میں آنے تک کامیاب دکھائی دے رہی تھی۔