Business Recorder - Pakistan

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اقوام متحدہ کے سربراہ کی ملاقات، عالمی امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بدھ کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز (سی او اے ایس و سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی اور عالمی امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور عالمی امن و سلامتی کے فروغ میں اقوام متحدہ کے کردار پر گفتگو ہوئی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ دونوں جانب سے علاقائی استحکام، جموں و کشمیر تنازع، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنے اور افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا۔

انہوں نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی قیادت میں امن، استحکام اور انسانی بنیادوں پر تعاون کے فروغ کے لیے اقوام متحدہ کے کردار کو بھی سراہا۔

انتونیو گوتریس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں پاکستان اور اس کی مسلح افواج کی قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کا بھی اعتراف کیا اور علاقائی تنازعات کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔