Business Recorder - Business & Finance

ایس ای سی پی کا کمپنیوں کو 28 اکتوبر تک اے جی ایمز منعقد کرنے کا مشورہ
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ان کمپنیوں کو جن کا مالی سال 30 جون 2026 کو ختم ہوا مشورہ دیا ہے کہ وہ 28 اکتوبر 2026 تک اپنی سالانہ جنرل میٹنگ  منعقد کریں اور اپنے سالانہ ریٹرن  اور حتمی حقیقی ملکیت (یو بی او) کی فائلنگ کو مکمل کریں۔

ریگولیٹر نے منگل کو بتایا کہ ان کمپنیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے مالی سال کے اختتام کے 120 دن کے اندر سالانہ جنرل میٹنگز (اے جی ایمز) منعقد کریں۔

انہوں نے کہا کہ اے جی ایم کے بعد کمپنیوں کو ایسی صورت میں فارم اے جمع کرانا ہوگا جب تفصیلات میں کوئی تبدیلی ہوئی ہو جب کہ اگر گزشتہ سالانہ ریٹرن (اے آر) کے مقابلے میں تفصیلات میں کوئی تبدیلی نہ ہوئی ہو تو فارم 24 جمع کرانا ضروری ہوگا۔

ریگولیٹر نے بتایا کہ سنگل ممبر کمپنیوں اور 30 لاکھ روپے سے زیادہ ادا شدہ سرمائے نہ رکھنے والی نجی کمپنیوں کو سالانہ ریٹرن جمع کرانے سے استثنیٰ  ہے بشرطیکہ ان کے گزشتہ ریٹرن میں درج تفصیلات میں کوئی تبدیلی نہ ہوئی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنیوں کو اپنے سالانہ یو بی او سے متعلق تقاضے بھی مکمل کرنا ہوں گے جن میں مطلوبہ نوٹسز جاری کرنا، ڈیکلیئریشنز اور تازہ ترین معلومات حاصل کرنا، یو بی او رجسٹر برقرار رکھنا اور اپنے سالانہ ریٹرن (آر) کے ساتھ رجسٹرار کو فارم 19 جمع کرانا شامل ہے جہاں سالانہ ریٹرن (اے آر) جمع کرانا ضروری نہ ہو وہاں فارم 19 کیلنڈر سال کے اختتام کے 30 دن کے اندر جمع کرانا ہوگا۔

ایس ای سی پی نے کمپنیوں کو یہ بھی ترغیب دی کہ وہ اپنے ریکارڈ کا جائزہ لیں اور بروقت تعمیل کو یقینی بنانے اور کارپوریٹ معلومات کو تازہ  رکھنے کے لیے مطلوبہ فائلنگز پہلے سے تیار کریں۔