Business Recorder - Business & Finance

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید بہتر
انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی پیش قدمی جاری رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 277.06 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کومقامی کرنسی 277.07 روپے پر بند ہوئی تھی۔

امریکی ڈالر نے ہفتے کا آغاز مضبوط انداز میں کیا اور پیر کو 17 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب رہا، کیونکہ سرمایہ کاروں نے کمزور امریکی روزگار کے اعداد و شمار کے بعد رواں ماہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لیا جبکہ فرانس کے مالیاتی خدشات نے یورو کو دباؤ میں رکھا۔

یورو 1.1246 ڈالر پر مئی 2025 کے بعد کی کم ترین سطح کے قریب برقرار رہا۔ فرانس کے بڑھتے ہوئے قرضوں اور آئندہ سال ہونے والے انتخابات سے قبل سیاسی تعطل کے خدشات کے باعث یورو مسلسل چوتھے ہفتے بھی گراوٹ کا شکار رہا۔

برطانوی پاؤنڈ 1.3241 ڈالر جبکہ جاپانی ین 157.69 فی ڈالر پر رہا۔ چھ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر جانچنے والا ڈالر انڈیکس 101.97 پر آگیا۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے بانڈ مارکیٹ میں شدید فروخت کے باعث عالمی قرض لینے کی لاگت کئی دہائیوں کی بلند سطح تک پہنچ گئی، جبکہ تیل کی بڑھتی قیمتوں سے افراط زر کے خدشات نے فرانسیسی قرضوں کو بھی متاثر کیا۔ امریکی 10 سالہ ٹریژری بانڈ کی پیداوار 5.262 فیصد رہی۔

سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق اکتوبر میں امریکی شرح سود برقرار رہنے کا امکان 78 فیصد ہوگیا ہے، جو ایک ہفتہ قبل 36 فیصد تھا۔ سرمایہ کار اب بھی دسمبر میں شرح سود بڑھنے اور 2027 کی پہلی ششماہی میں مزید دو اضافوں کی توقع کر رہے ہیں۔