Business Recorder - World

اسپین کے علاقے کاتالونیا میں سیلاب سے 2 افراد ہلاک، ایک لاپتا
اسپین کے علاقے کاتالونیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث دو افراد ہلاک جبکہ ایک لاپتا ہوگیا۔

کاتالونیا کے سربراہ سلواڈور ایلا نے بتایا کہ بارسلونا کے شمال میں واقع قصبے توردیرا میں دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ فائر فائٹرز کے مطابق مونتورنیس ڈیل ویلس میں بھی ایک شخص جان سے گیا، جبکہ امدادی کارکن پینیڈا دے مار میں لاپتا شخص کی تلاش کر رہے ہیں۔

حکام نے شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو ہفتے کی رات 8 بجے سے اتوار دوپہر 2 بجے تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی تھی۔ محکمہ موسمیات نے علاقے میں شدید بارشوں اور ممکنہ منی ہریکین سے خبردار کیا تھا۔

طوفانی بارشوں کے باعث بارسلونا کے قریبی علاقوں میں مکانات زیر آب آگئے اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ بارسلونا ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ مقامی ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی۔ دکانیں جلد بند کردی گئیں، فٹ بال میچز ملتوی ہوئے اور اوپیرا ہاؤس میں ورڈی کے مشہور ڈرامے عائیدہ کی پرفارمنس بھی منسوخ کردی گئی۔