Business Recorder - Pakistan

دفتر خارجہ کا بھارتی سیکیورٹی فورس کے ہاتھوں پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج
بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں کی جانب سے 2 اکتوبر 2026 کو قصور کے بیڈیاں سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر دو پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے بھارتی ناظم الامور کو ہفتے کے روز وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان جاں بحق شہریوں کو درانداز قرار دینے کی کسی بھی کوشش کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے نہتے شہریوں کے خلاف بلااشتعال مہلک طاقت کا استعمال کیا۔ طاقت کا یہ استعمال مکمل طور پر بلاجواز اور انتہائی غیر متناسب تھا، جس کے نتیجے میں دو قیمتی جانوں کا المناک نقصان ہوا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق، قصور کے پاک بھارت بین الاقوامی سرحد پر بیڈیاں سیکٹر کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہری، عظمت رسول اور محسن جٹ، جاں بحق ہوئے، جبکہ ایک تیسرا پاکستانی شہری زخمی ہوگیا۔ پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ تینوں شہری نہتے تھے اور سرحدی ستون سے چند قدم آگے چلے گئے تھے۔

بیان میں زور دیا گیا کہ یہ واقعہ بنیادی انسانی حقوق، بالخصوص حقِ زندگی، کی سنگین خلاف ورزی ہے اور بین الاقوامی قانون کے تحت شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے حوالے سے بھی شدید خدشات پیدا کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق، بھارتی فریق سے مطالبہ کیا گیا کہ واقعے کی فوری، شفاف اور قابلِ اعتماد تحقیقات کی جائیں، ذمہ دار قرار پانے والے اہلکاروں کے خلاف مناسب محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے اور تحقیقات کے نتائج اور کی گئی کارروائی سے حکومت پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے۔

بھارت پر مزید زور دیا گیا کہ وہ بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کا احترام یقینی بنائے، متعلقہ دوطرفہ معاہدوں اور سرحدی طریقہ کار کی سختی سے پابندی کرے، ایسے حالات سے نمٹتے ہوئے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرے اور مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026