Business Recorder - World

شمالی کوریائی فوجیوں کی حوالگی، جنوبی کوریا کی یوکرین کو اضافی اقدامات کی دھمکی
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے جمعہ کو یوکرین کو متنبہ کیا کہ اگر کیف نے دو گرفتار شمالی کوریائی فوجیوں کی حوالگی سے متعلق مبینہ رازداری کے معاہدے کو تسلیم کرتے ہوئے معذرت نہ کی تو جنوبی کوریا اضافی اقدامات کرے گا۔

لی لیونگ نے ایکس پر بیان میں کہا کہ اگر حقائق تسلیم کرنے اور عوامی معذرت سے انکار جاری رہا تو جنوبی کوریا مزید اقدامات کرے گا۔ انہوں نے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان ممکنہ فوجی تصادم سے متعلق یوکرینی بیانات پر بھی شدید افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ جزیرہ نما کوریا میں جنگ کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہیں۔

سیئول اور کیف کے درمیان سفارتی تنازع گزشتہ ماہ اس وقت شروع ہوا جب یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بتایا کہ روس کے لیے لڑتے ہوئے گرفتار کیے گئے دو شمالی کوریائی جنگی قیدی جنوبی کوریا کے حوالے کیے گئے ہیں۔

جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا کہ یوکرین نے فوجیوں کے تحفظ کے لیے حوالگی کو خفیہ رکھنے کے معاہدے کی خلاف ورزی کی، جبکہ یوکرین نے ایسے کسی معاہدے کی تردید کی ہے۔