Business Recorder - Pakistan

ڈی جی کے ڈی اے سے ایچ بی ایل ٹیم کی ملاقات، بینکاری سہولتوں پر تبادلۂ خیال
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل زین العابدین انصاری سے حبیب بینک کے نمائندگان نے ملاقات کی جس میں کے ڈی اے کے ملازمین کے لیے بہتر بینکاری اور مالی سہولتوں کی فراہمی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ملازمین کے لیے بینکاری خدمات، قرضہ اسکیموں اور مالی معاونت تک رسائی کو مزید آسان بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی، بالخصوص ہاؤسنگ اور آٹو فنانسنگ کی سہولتوں پر تبادلۂ خیال ہوا۔

ملاقات میں ایچ بی ایل کے جی ایم ساؤتھ پرویز پنہور، ذیشان حبیب، حماد عباسی اور سوک سینٹر برانچ کے منیجر درویش کمار نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاری نے کہا کہ کے ڈی اے ملازمین کی فلاح و بہبود اور انہیں بہتر مالی سہولیات کی فراہمی ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے ایچ بی ایل کے نمائندگان پر زور دیا کہ بینک کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور قرضہ اسکیموں سے کے ڈی اے ملازمین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

ایچ بی ایل کے نمائندوں نے کے ڈی اے کے سربراہ کو یقین دہانی کرائی کہ بینک گھر کی خریداری یا تعمیر کے لیے ہاؤسنگ فنانس، آٹو فنانس اور دیگر بینکاری خدمات حاصل کرنے کے خواہشمند ملازمین کو خصوصی معاونت فراہم کرے گا۔

انہوں نے طریقۂ کار کو مزید آسان بنانے اور کے ڈی اے کے ملازمین کو زیادہ مالی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔