Business Recorder - Markets - Energy

خلیج سے برآمدات میں بحالی، خام تیل کی قیمتوں میں کمی
عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو تیل کی قیمتیں تقریباً 1 فیصد گر گئیں، جس کی وجہ خلیج سے خام تیل کی برآمدات میں بحالی اور امریکا میں تیل کے ذخائر میں غیر متوقع اضافے سے رسد کے خدشات میں کمی ہے، جبکہ سرمایہ کار مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع ختم کرنے کیلئے امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والی سفارتی کوششوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

برینٹ خام تیل کے مستقبل کے معاہدوں کی قیمت 1.1 فیصد کمی سے 96.92 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 1.4 فیصد گر کر 89.18 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ دونوں بینچ مارک کی قیمتوں میں بدھ کو تقریباً 1 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا تھا۔

ستمبر میں برینٹ کی قیمت میں تقریباً 14 فیصد ماہانہ اضافہ ہوا، جو جولائی کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہے، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی تقریباً 5 فیصد مہنگا ہوا۔

نئی دہلی میں قائم تحقیقی فرم ایس ایس ویلتھ اسٹریٹ کی بانی سگندھا سچدیو نے کہا کہ خلیجی خطے سے ترسیلات کی بحالی، سعودی عرب کی جانب سے ینبع کے راستے تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے اور امریکی ذخائر میں اضافے سے رسد کے خدشات کم ہوئے ہیں۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق 25 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں خام تیل کے ذخائر 922,000 بیرل بڑھ کر 427.3 ملین بیرل ہوگئے، جبکہ رائٹرز کے سروے میں 264,000 بیرل کمی کی توقع تھی۔

سچدیو کے مطابق امریکا ایران سفارتی رابطوں کی بحالی سے جغرافیائی سیاسی خطرات کا پریمیم مزید کم ہوسکتا ہے، تاہم پیش رفت غیر یقینی ہے۔

گولڈمین سیکس کے مطابق گزشتہ ہفتے خلیجی تیل کی برآمدات 23.3 ملین بیرل یومیہ تک بحال ہوگئیں، جو 2025 کی اوسط کے برابر ہیں۔ ادھر اوپیک پلس کے ممالک اتوار کو اجلاس میں نومبر کیلئے پیداوار کے اہداف موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا امکان ہے۔