Business Recorder - Business & Finance

وزیر خزانہ کی پاکستان کیلئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی معاونت کی تعریف
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے لندن میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (ایس سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بل ونٹرز سے ملاقات کی۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کیلئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی مسلسل معاونت اور مختلف فنانسنگ و کیپیٹل مارکیٹ ٹرانزیکشنز میں تعاون کو سراہا۔ ملاقات میں پاکستان میں جاری ساختی اصلاحات اور تازہ ترین معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں حکومت پاکستان اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے درمیان مستقبل میں تعاون کے شعبوں پر بھی بات چیت ہوئی، جن میں ٹوکنائزیشن، بین الاقوامی سکوک اور فنانسنگ کے دیگر مواقع شامل ہیں۔ یورپ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے مضبوط سرمایہ کار نیٹ ورک کو پاکستان کیلئے سرمایہ کاروں سے مسلسل رابطے اور ملکی مارکیٹ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کا حامل قرار دیا گیا۔

ملاقات میں حکومت کے نجکاری پروگرام کی معاونت کیلئے ممکنہ کیپیٹل مارکیٹ ٹرانزیکشنز پر بھی گفتگو ہوئی، جن میں خریداری اور فروخت، دونوں جانب کے مواقع شامل ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی اور وزیر خزانہ کے مشیر عمر خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026