Business Recorder - Pakistan

وزیراعظم کی عالمی مالیاتی اداروں کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کو برطانیہ کے دورے کے دوران دنیا کے معروف مالیاتی اداروں بارکلیز، جے پی مورگن، سٹی، بلیک راک اور روتھ چائلڈ اینڈ کمپنی کے اعلیٰ حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں پاکستان کے معاشی اصلاحاتی عمل اور بہتر ہوتے ہوئے سرمایہ کاری کے ماحول میں عالمی مالیاتی شعبے کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو اجاگر کیا گیا۔

بارکلیز کے ہیڈ آف پرائیویٹ بینک اینڈ ویلتھ مینجمنٹ یو کے محمد کمال سید سے ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان میں بینک کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور انہیں حکومت کے میکرو اکنامک استحکام کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے بارکلیز کو پاکستان کے مالیاتی شعبے میں مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی۔

جے پی مورگن کے ای ایم ای اے کے شریک چیف ایگزیکٹو میتھیو ولٹز کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں وزیراعظم نے کیپیٹل مارکیٹس، تجارتی فنانس اور سرمایہ کاری بینکاری کے شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا اور ادارے کو پاکستان میں اپنی سرگرمیاں وسعت دینے کی دعوت دی۔ وفد نے خودمختار قرضوں کی کیپیٹل مارکیٹس اور کارپوریٹ بینکاری کے مواقع میں دلچسپی کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے سٹی کے چیف کلائنٹ آفیسر ڈیوڈ لیونگ اسٹون کی قیادت میں سینئر حکام کے وفد سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پاکستان میں بینک کی طویل عرصے سے موجودگی کو سراہتے ہوئے کارپوریٹ اور ادارہ جاتی بینکاری خدمات کو مزید وسعت دینے کی حوصلہ افزائی کی۔

بلیک راک کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستانی ایکویٹیز اور فکسڈ انکم میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی۔ دونوں جانب سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے پالیسیوں میں مستقل مزاجی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

روتھ چائلڈ اینڈ کمپنی کے نمائندوں لارڈ مارک سیڈول اور ماجد اسحاق سے ملاقات میں پاکستان کی جیو اکنامک ترجیحات اور کیپیٹل مارکیٹس و سرمایہ کاری حکمت عملی میں ممکنہ مشاورتی تعاون پر بات چیت ہوئی۔

تمام ملاقاتوں کے دوران عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندوں نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی رفتار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مالیاتی شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقاتوں کو حکومت کی جانب سے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط بنانے اور ملک میں مستقل سرمایہ کاری لانے کی کوششوں میں اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

ملاقاتوں میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری و چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی بھی موجود تھے۔