Business Recorder - Markets

ٹویوٹا کی عالمی فروخت، پیداوار میں مسلسل دوسری ماہ کمی
ٹوکیو: ٹویوٹا موٹر نے منگل کو بتایا کہ اگست میں کمپنی کی عالمی گاڑیوں کی فروخت اور پیداوار مسلسل دوسرے ماہ کم ہوئی، کیونکہ چین، امریکا اور مشرق وسطیٰ میں کمی کا رجحان برقرار رہا جس نے گزشتہ ماہ بھی کمپنی کے نتائج کو متاثر کیا تھا۔

دنیا کی سب سے بڑی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹویوٹا کی عالمی فروخت 6.4 فیصد کم ہو کر 790,743 گاڑیوں جبکہ پیداوار 5.9 فیصد گھٹ کر 700,860 گاڑیوں پر آگئی۔

چین میں 22.8 فیصد کی نمایاں گراوٹ کے باعث فروخت مسلسل ساتویں مہینے بھی نیچے چلی گئی کیونکہ پیٹرول کی بلند قیمتوں نے ہائبرڈ اور روایتی انجن والی گاڑیوں کی طلب پر منفی اثر ڈالا۔

ٹویوٹا کی سب سے بڑی مارکیٹ امریکا میں فروخت 4.4 فیصد جبکہ مشرق وسطیٰ میں 37.5 فیصد کم ہوئی جس سے جاپان میں فروخت میں ہونے والا 9.1 فیصد اضافہ زائل ہوگیا۔

پیداوار میں کمی کی بڑی وجہ چین میں 11.3 فیصد اور امریکا میں 6.6 فیصد کمی رہی۔

جاپان میں پیداوار 1.7 فیصد کم ہوئی، جس کی ایک وجہ جنوبی جزیرے کیوشو میں زلزلے کے بعد پیداوار معطل کیے جانے کے اثرات بھی تھے۔

ٹویوٹا کے اعدادوشمار میں اس کا لگژری برانڈ لیکسس بھی شامل ہے۔