Business Recorder - Markets

بھارت کی صنعتی پیداوار 8 فیصد بڑھ گئی، مینوفیکچرنگ میں نمایاں اضافہ
بھاری حکومت کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  بھارت کی صنعتی پیداوار میں اگست کے دوران توقعات سے زیادہ تیزی کے ساتھ 8 فیصد اضافہ ہوا جس کی بڑی وجہ مینوفیکچرنگ اور بجلی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ تھا، تاہم کان کنی کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

رائٹرز کی جانب سے کیے گئے سروے میں شامل ماہرینِ اقتصادیات نے اگست میں صنعتی پیداوار کی شرح نمو 6.5 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی تھی جب کہ ایک ماہ قبل یہ شرح نظرثانی شدہ 7.4 فیصد رہی تھی۔

وزارتِ شماریات نے سرکاری بیان میں کہا کہ ریکارڈ کارکردگی کے تحت مینوفیکچرنگ شعبے کی شرح نمو گزشتہ مسلسل تین ماہ کے دوران 8 فیصد یا اس سے زیادہ رہی ہے۔

حکومت نے رواں سال کے آغاز میں تبدیلی متعارف کرائی تھی جس کے تحت اب فیکٹری پیداوار کا حساب کتاب پہلے استعمال ہونے والی تھوک قیمتوں کے بجائے پروڈیوسر قیمتوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

اگست میں مینوفیکچرنگ پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جولائی میں نظرثانی شدہ شرح نمو 8.2 فیصد رہی تھی۔

اگست میں بجلی کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 12.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک ماہ قبل یہ اضافہ 8.7 فیصد رہا تھا۔

اگست میں کان کنی کی سرگرمیوں میں سالانہ بنیاد پر 5.6 فیصد کمی ہوئی جبکہ جولائی میں یہ کمی 0.9 فیصد رہی تھی۔

اگست میں کاروں اور موبائل فونز سمیت صارفین کی پائیدار اشیا کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 11.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک ماہ قبل نظرثانی شدہ شرح نمو 12 فیصد رہی تھی۔

اگست میں خوراک اور ذاتی استعمال کی اشیا سمیت صارفین کی غیر پائیدار اشیا کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 2.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ ماہ نظرثانی شدہ اعداد و شمار کے مطابق 0.8 فیصد کمی ہوئی تھی۔

اگست میں کیپٹل گڈز کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 16.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جولائی میں نظرثانی شدہ شرح نمو 19 فیصد رہی تھی۔

اپریل سے اگست کے دوران صنعتی پیداوار میں 6.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک سال قبل اسی عرصے میں 4.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔