Business Recorder - Business & Finance

ٹی سی پی کا چینی برآمدی ٹینڈر، بلند ریزرو قیمت سے بولی دہندگان کی شرکت متاثر ہونے کا امکان
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کی جانب سے چینی کی برآمد کے ٹینڈر کے لیے 660 امریکی ڈالر فی ٹن کی کم از کم ریزرو قیمت مقرر کیے جانے سے بولی کے عمل میں بڑی رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے کیونکہ یہ قیمت عالمی منڈی میں موجودہ قیمتوں کی سطح سے نمایاں طور پر زیادہ ہے اور ممکنہ بولی دہندگان کی حوصلہ شکنی کرسکتی ہے۔

وفاقی حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے 6 ستمبر 2026 کو کراچی کے ایکس ورکس ٹی سی پی پپری گودام کی بنیاد پر درآمد شدہ سفید ریفائنڈ چینی کے 107,739 میٹرک ٹن برآمد کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کیا۔

ٹینڈر کی شرائط و ضوابط کے مطابق بولی دہندگان کو اپنی بولیاں امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن میں جمع کرانا ہوں گی۔ تاہم صرف ای-پاک ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم (ای پی اے ڈی ایس) کے ذریعے بولی جمع کرانے کے مقصد کے لیے بولی دہندگان کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ ای-پاک ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم پر امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن کی قیمت کو 1 امریکی ڈالر، 280 پاکستانی روپے کی شرح سے تبدیل کرکے پاکستانی روپے فی میٹرک ٹن میں بولی جمع کرائیں۔ٹینڈر کے تحت لین دین صرف غیر ملکی زرمبادلہ (مساوی امریکی ڈالر) میں اور صرف بینکنگ چینلز کے ذریعے کیا جائے گا۔

ہدایت کے مطابق ٹی سی پی نے تمام 11 لاٹس کے لیے 184,800 پاکستانی روپے فی میٹرک ٹن کی یکساں ریزرو قیمت مقرر کی ہے جو 660 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن کے مساوی ہے۔ یہ قیمت 1 امریکی ڈالر، 280 پاکستانی روپے کی شرحِ تبادلہ کی بنیاد پر مقرر کی گئی ہے۔ 11 لاٹس کی مجموعی ریزرو مالیت 19.91 ارب پاکستانی روپے یا 71.1 ملین امریکی ڈالر بنتی ہے۔

اس وقت عالمی منڈی میں سفید ریفائنڈ چینی کی قیمت تقریباً 510 سے 520 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن ہے چونکہ ٹی سی پی کی مقرر کردہ ریزرو قیمت عالمی منڈی میں رائج قیمت سے نمایاں طور پر زیادہ ہے اس لیے کارپوریشن کو چینی کی برآمد کے لیے بولی دہندگان راغب کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ چینی گزشتہ سال ملکی منڈی میں قلت کو روکنے کے لیے درآمد کی گئی تھی۔

چینی کی برآمد کے لیے مقرر کردہ زیادہ ریزرو قیمت ممکنہ بولی دہندگان کو اس ٹینڈر میں حصہ لینے سے روک سکتی ہے۔ یہ ریزرو قیمت سفید ریفائنڈ چینی کی موجودہ بین الاقوامی قیمتوں سے کم از کم 130 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن زیادہ ہے، جو ٹینڈر کی قیمت اور مارکیٹ کے نرخوں کے درمیان کے فرق کو مزید بڑھا دیتی ہے۔

دریں اثنا سرکاری غلہ درآمد و تجارت کرنے والے ادارے نے چینی کے برآمدی ٹینڈر کے تحت بولیاں کھولنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے اور بولی کے عمل میں زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کے لیے زرِ ضمانت کی مطلوبہ رقم بھی کم کردی ہے۔

ٹی سی پی نے چینی کی برآمد کے لیے ای-بیڈز کا ایک ترمیم شدہ نوٹس جاری کیا جس کے تحت بولی کی تاریخ میں دو دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔  اس سے قبل ٹینڈر 28 ستمبر 2026 کو کھولا جانا تھا، تاہم اب بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2026 کو سہ پہر 3 بجے تک بڑھا دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، زرِ ضمانت (سیکیورٹی) کو 10 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کردیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر بولی دہندگان کو ہر لاٹ کے لیے 10 فیصد زرِ ضمانت جمع کرانا تھا، جس کے تحت فی لاٹ کم از کم 184.8 ملین روپے کی سیکیورٹی درکار تھی۔ اب بولی دہندگان کو چینی کی ہر لاٹ کے لیے 36.960 ملین روپے زرِ ضمانت جمع کرانا ہوگا۔