Business Recorder - World

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بڑھتے حملوں کی مذمت
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے بڑھتے حملوں کی مذمت کی ۔

حوثیوں نے سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کے دوران اس کے تیل بردار بحری جہازوں اور سرزمین کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ یمن کے بحیرۂ احمر کے ساحلی علاقوں کے وسیع حصے پر بھی قبضہ کرلیا گیا ہے۔ یہ ساحلی علاقہ سعودی عرب کی تیل برآمدات کے لیے انتہائی اہم ہے جس کے باعث توانائی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سلامتی کونسل کے عبوری صدر اور اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر جیروم بونافون نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے مسلسل حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جن میں شہری اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو متاثر کرنے والے حملے بھی شامل ہیں، ان حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت شہری زخمی ہوئے ہیں۔

سلامتی کونسل نے بین الاقوامی قانون، بالخصوص سمندری قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے مطابق عمل کرنے اور جہاز رانی کے حقوق و آزادیوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

بیان کے مطابق سلامتی کونسل نے حوثیوں سے فوری طور پر اپنی فوجی کشیدگی اور شہریوں و شہری تنصیبات کو متاثر کرنے والے حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔